وزیر اعلی کی لند ن میں برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہومنڈ‘وزیر داخلہ ‘وزیر برائے ترقی جسٹن گریننگ اور دیگر سے ملاقات

پاکستان میں برداشت ،رواداری کا کلچر ہے ،دہشت گردی کے خلاف بندوق ہی نہیں تعلیم ،فنی تربیت اور فلاح عامہ کے ہتھیاروں سے بھی لڑ رہے ہیں

بدھ 2 دسمبر 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے اور پاکستان اس جنگ میں اپنے محدود وسائل سے اربوں روپے صرف کر رہا ہے -اپنے شہروں او شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے وسائل سے بڑھ کر اخراجات کر رہے ہیں -لند ن میں برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہومنڈ ،وزیر داخلہ تھریسا مے ،برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ اور دیگراعلی حکام سے ملاقات کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مختلف انداز اور طریقہ کار ہیں اسی طرح اس کے سدباب کے لئے یک رخی حکمت عملی پر انحصا ر نہیں کیا جا سکتا ہے -ہمیں طاقت کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ نے کے علاوہ ان اسباب اور عوامل کو بھی دور کرنا ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا باعث بنتے ہیں -وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج،حکومت اور عوام سب ایک پیج پر ہیں اور پشاور کے سانحہ کے بعد اس مسئلے پر موجود اکا دکا اختلافی آوازیں بھی دم توڑ چکی ہیں -پاکستان میں برداشت ،رواداری اور میانہ روی کا کلچر فروغ پانے لگا ہے -انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف صرف بندوق ہی نہیں تعلیم ،فنی تربیت اور فلاح عامہ کے ہتھیاروں سے بھی لڑ رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :