پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 20:54

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے کل تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں گی۔ ذرائع کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی خریداری کیلئے کئی بڑی کمپنیوں جن میں ٹیلی کام، میڈیا ہاوسز، الیکٹرانک اور متعددغیر ملکی کمپںیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جبکہ سپر لیگ کی ایک ٹیم پشاور کو معروف الیکٹرانک کمپنی ہائیر کی جانب سے خرید لیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :