اسلامی ملکوں کوایک متفقہ ایجنڈے کی ضرورت ہے‘مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اورکالی بھیڑوں کوہرگزگھسنے نہ دیں

ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورایم ایس ایف کے مرکزی چیف آرگنائزر سردارمحسن عباسی کا استقبالیہ سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء)ورلڈمسلم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل اورمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیف آرگنائزر سردارمحسن عباسی نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کوایک متفقہ ایجنڈے کی ضرورت ہے۔مسلم حکمران متفق اور متحدہوئے بغیر اسلام کے تشخص، وقاراورمفادات کی وکالت یاحفاظت نہیں کرسکتے۔مسلمان اپنے خلاف تعصب اورتشدد کے باوجود دہشت گردی کیخلاف جنگ کاہراول دستہ ہیں۔

مسلمانوں سے زیادہ انسانیت اورسخاوت کسی میں نہیں،ہماراجذبہ ایثارہماراسرمایہ افتخار ہے ۔ ا سلام کیخلاف منفی پروپیگنڈا مہم کابھرپور جواب دیا جائے ۔مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اورکالی بھیڑوں کوہرگزگھسنے نہ دیں۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سردارمحسن عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان اورچین ایک دوسرے کی ضرورت ہیں،دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے ۔

شیطانی تکون کی سازشوں سے پاکستان اورچین کے مراسم متاثر نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اورانڈیا اوراسرائیل کے گٹھ جوڑ سے کچھ نہیں ہوگا جبکہ نریندرمودی کے جنگی جنون سے بھارتی معیشت کی ناؤ ہچکولے لے رہی ہے ۔بھارت جنوبی ایشیاء کی تھانیداری کیلئے امریکہ کی گودمیں بیٹھ گیا مگراس کایہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کے سواکسی کادوست نہیں ،ضرورت اورمفاد کے تحت دوسرے ملکوں کواستعمال اورپھران کااستحصال کرنااس کی فطرت ہے۔

پاکستان اورچین کوانڈرپریشرکرنے کیلئے امریکہ شروع سے بھارت کاحامی رہا ہے مگر اس باروہ پوری طرح ایکسپوزہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کااثرورسوخ عارضی ہے ،غیوراورنڈرافغانی عنقریب غلامی کی بیڑیاں توڑدیں گے۔بارک اوبامااوران کے اتحادی یادرکھیں ایٹمی پاکستان کومرعوب یابلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے پڑوسی اوردیرینہ دوست ملک چین کے صادق جذبوں اوراس کی وفاؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پاکستان اورچین کااتحاد فطری جبکہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کاضامن ہے،دونوں دوست ملک خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح متحداورمستعد ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کا آشیرباد بھارت کے کسی کام نہیں آئے گا،بارک اوباما اورنریندرمودی پاکستان اورچین کومغلوب کرنے کاخیال اپنے دل سے نکال دیں۔