ٹوبہ ٹیک سنگھ،مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فانڈیشن کراچی کے زیر اہتمام 11 ، 12 دسمبر کو فری آئی کیمپ لگایا جائے گا

بدھ 2 دسمبر 2015 20:59

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فانڈیشن کراچی کے زیر اہتمام 11 اور 12 دسمبر جمعہ اور ہفتہ کو فری آئی کیمپ لگایا جائے گا۔فانڈیشن کے زیر اہتمام یہ کیمپ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگایا جائے گا جہاں کراچی سے آنے والے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر مستحق لوگوں کی آنکھوں کا مفت علاج اور آپریشن کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں فری آئی کیمپ کے فوکل پرسن شاہد جاوید نے میڈ یا کو گفتگو کے دوران بتائی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس آئی کیمپ کی نگرانی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمد جنید انوار چوہدری کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فری کیمپ کے دوران مستحق لوگوں کی آنکھوں کے آپریشن کے ساتھ ساتھ انہیں دوائیں اور لینز بھی مفت فراہم کیے جائیں گے جبکہ مریضوں کو عینکیں اور کھانا بھی مفت فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :