بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 2 دسمبر 2015 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے ابھی تک کسی نے با قاعدہ آگاہ نہیں کیا ہے۔اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا اگلے ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اگلے ہفتے پاکستان میں افغانستان کے حوالے سے کانفرنس ہونا ہے جس میں افغان صد ربھی شرکت کریں گئے ۔