شرجیل میمن سے صوبائی وزارت کا قلمدان واپس لیے لیا گیا ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا،نوٹیفکیشن بھی جاری۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے شرجیل میمن سے ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کی وزارت واپس لے کر نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شرجیل میمن گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں اور وہ اپنی وزرارت کے امور بھی وہاں سے ہی چلا رہے تھیان پر کرپشن کے بھی کئی الزامات عائد کئے گئے اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شرجیل میمن سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیوں نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کی وزرات واپس لینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :