Live Updates

تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 7 یونین کونسلوں کے نتائج کو چیلنج کر دیا

بدھ 2 دسمبر 2015 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 7 یونین کونسلوں کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 7 یونین کونسلوں کے نتائج کو چیلنج کر دیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیلنج کی جانے والی یونین کونسلز میں یو سی 13،20،22،39،34،30اور 45شامل ہیں جبکہ 8ویں یونین کونسل کو (آج) چیلنج کیا جائے گا جس میں چیئرمین کافیصلہ ٹاس کے ذریعے ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات