حکمران ایک ساتھ حکومت اورسیر وسیاحت نہیں کرسکتے ‘جس وقت ملک و قوم کوان کی ضرورت ہوتی ہے وہ ملک سے باہرہوتے ہیں،آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمد الطاف شاہدکا اجلا س سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 21:33

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمران بھائی ایک ساتھ حکومت اوردنیا کی سیر وسیاحت نہیں کرسکتے۔جس وقت ملک وقوم کوان کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت وہ ملک سے باہرہوتے ہیں۔حکمران پارلیمنٹ میں اعدادوشمار کے ساتھ وضاحت کریں اب تک ان کے ریکارڈ بیرونی دوروں سے پاکستان کوکیا فوائدملے ۔

حکمران بھائیوں سے ان کی لندن سرگرمیوں کاحساب لیا جائے ۔ان کالندن میں اپنانجی کاروبار دیکھنے کیلئے سرکاری وسائل پر آناجاناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اگرتخت لاہورپربراجمان حکمران ٹولے کابے رحم احتساب نہ ہواتولوگ نیب حکام پرانگلیاں اٹھائیں گے۔وہ اے پی ایم ایل لیڈیزونگ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ لگتا ہے حکمرانوں کاورلڈٹورختم ہوگااورنہ انرجی سمیت دوسرے قومی بحران ختم ہوں گے۔

جعلی حکومت کی آئینی مدت ختم ہوجائے گی مگراس کے بعد بھی حکمرن روتے رہیں گے مگر انہیں اپنی ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے میں کامیابی نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ماضی میں جی رہے ہیں جبکہ پرویز مشرف کی قیادت میں اے پی ایم ایل پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے۔عوامی عدالت نے زرداری لیگ اورشعبدہ لیگ کے درمیان ہونیوالی ڈیل اورڈھیل کاڈیتھ وارنٹ جاری کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالے فوجی اورسندھ رینجرز کے جوانوں پراوورسیز پاکستانیوں سمیت بیس کروڑ ہم وطنوں کوناز ہے۔ملٹری پولیس کے دوجوانوں کی حالیہ شہادت میں ملوث شرپسندعناصر کوکیفرکردارتک پہنچایا جبکہ ماسٹرمائنڈ کوبے نقاب کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے اورورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحیت روکنے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :