بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا یونیورسٹی کی انتظامی پوسٹوں پر تدریسی سٹاف کی تعیناتیوں کے خلاف شدید احتجاج ،انتظامی عہدوں پر اساتذہ کی تقرریاں بند کی جائیں، یونیورسٹی کے سعودی صدر نے افسران کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرا دی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کی انتظامی پوسٹوں پر تدریسی سٹاف کی تعیناتیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامی عہدوں پر اساتذہ کی تقرریاں بند کی جائیں، یونیورسٹی کے سعودی صدر پروفیسر احمد یوسف الدرویش نے افسران کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرا دی۔

بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ایک ہنگامی اجلاس یہاں نیو کیمپس میں منعقد ہوا۔ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام افسران نے متفقہ طور پر یونیورسٹی کے صدر سے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی میں انتظامیہ شعبہ میں افسران کے ریٹائرڈ ہونے پر خالی آسامیاں افسران سے ہی پر کی جائیں اور دیگر شعبوں سے افراد کو ان کے بعد آنے والے تعینات کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں کہا گیا کہ اس سے افسران میں بددلی پیدا ہو رہی ہے اور سرکاری سروس کے اصول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اپنی تقریر میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے تنظیم کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کئے بغیر ادارہ ترقی نہیں کر سکتا اور اس سلسلے میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ تقریب سے تنظیم کے صدر رانا اصغر علی شاہد، جنرل سیکرٹریٹ شبیر میر، سجاد احمد صدیقی، حافظ محمد اعجاز عباسی اور ناصر بشیر نے خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر نئے آنے والے ارکان میں شیلڈز تقسیم کی گئی

متعلقہ عنوان :