ایران میں پاکستانی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،تفتان لیویز نے میت ورثاء کے حوالے کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 21:42

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) ایران کے شہر قہرمان میں پاکستانی شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،تفتان لیویز نے کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو حسن خان ولد اﷲ نظر سکنہ لورالائی بلوچستان جو کہ ایران گیا ہوا تھاایرانی شہر قہرمان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ایرانی حکام نے قانونی کاروائی کے بعد ان کی میت تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔تفتان لیویز نے کاروائی کے بعد ان کی میت انکے ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :