بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اورٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظام کو اپناتے ہوئے بی آئی ایس پی مختصر مدت کے اندر دنیا کیلئے ایک ماڈل سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے طورپر سامنے آیا ہے

چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن کا تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اورٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظام کو اپناتے ہوئے بی آئی ایس پی مختصر مدت کے اندر دنیا کیلئے ایک ماڈل سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام کے طورپر سامنے آیا ہے،نائیجریا اورافغانستان کی طرح مختلف ممالک کے وفود نے ادارے کے آپریشنل نظام کے مطالعہ کیلئے بی آئی ایس پی کا دورہ کیا ہے۔

بدھ کو ان خیالات کا اظہار انھوں نے بی آئی ایس پی کے پر وگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بی آئی ایس پی نے نوبل انعام یافتہ،محترمہ توکل کرمان کو بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت دی۔اس موقع پر سول سوسائٹی کے ممبران،بی آئی ایس پی اہلکار اور ایک بڑی تعداد میں بی آئی ایس کی مستحقین موجودتھیں۔

(جاری ہے)

محترمہ توکل کرمان ایک یمنی صحافی، سیاستدان،الاصلاح سیاسی جماعت کی سینئر رکن اور انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن ہیں۔

یہ 2011کے نوبل انعام کی شریک وصول کنندہ ہیں جو پہلی یمنی عرب خاتون جبکہ دورسری کم عمر مسلمان نوبل انعام یافتہ خاتون ہیں۔اس تقریب کا مقصد غریب مستحق خواتین کوSisters in Succesکے تحت بین الاقوامی شہرت یافتہ خاتون لیڈر سے ملاقات کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ لیڈر خاتون ان مستحقین کو ان کے پاؤں پرکھڑے ہونے کی حوصلہ افزائی کرے۔Sisters in Successبین الاقوامی لیڈر خواتین کا پاکستان رول ماڈل خواتین اور سب سے اہم بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین جنہیں غربت کاسامنا ہو ان خواتین سے ملنے کے تصور پر توجہ مرکوزکرتاہے۔

جلد ہی اس طرح کے رول ماڈلز کا ایک عظیم الشان سمپوزیم منعقد کیا جائے گا جسے بی آئی ایس پی کی غریب مستحقین کی آگاہی،بااختیاری اور پروجیکشن کیلئے استعمال کیا جائے گا۔اپنے خطاب کے دوران محترمہ نوکل کرمان نے معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہود اورادارے کی تیزرفتاری کیساتھ ترقی پر بی آئی ایس پی کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے غریب مستحقین کو امید اور صبر کو پےٖغام دیا جو انہیں غربت کے دائرے سے باہر نکلنے میں مدددے گا۔

اس موقع پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی ماہانہ مالی معاونت اور اپنے دیگر اقدامات کے ذریعے5 بلین مستحقین کو عزت نفس اور مقصد حیات فراہم کرتے ہوئے بااختیار بنارہاہے۔Sisters in Successاس وژن کو پوراکرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔(م ق)

متعلقہ عنوان :