ریلوے پولیس کی ٹنڈوم آدم میں کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کا ریلوے کا چوری شدہ لوہابرآمد کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) ریلوے پولیس نے ٹنڈوم آدم میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا ریلوے کا چوری شدہ لوہابرآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے چوکی انچارج ٹنڈو آدم اے ایس آئی اشفاق میمن کی سربراہی میں چھاپہ مارکر ریلوے کا چوری شدہ لوہا برآمد کرکے بدنام زمانہ کباڑیوں لقمان شیخ ،رمضان شیخ اور ان کے سرغنہ یعقوب خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ فش پلیٹس ،اینکر پلیٹس ،نٹ بولٹس اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ایس ایس پی ریلوے روبن یامن نے کامیاب کارروائی پر پولیس کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :