چھوٹے کاروبار کی مدد کے سلسلے کو بہتر بنانے کیلئے خوشحالی بینک نے پنجاب میں برانچ نیٹ ورک میں توسیع کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے سرکردہ مائیکرو فنانس بینک خوشحالی بینک لمیٹڈ نے پنجاب میں اپنے برانچ نیٹ ورک میں مزید توسیع کی غرض سے دو نئی برانچوں کا افتتاح کر دیا۔200ء میں قائم ہونیوالا خوشحالی بینک لمیٹڈ اپنے قیام سے اب تک اپنی 125سے زائد برانچوں کے ذریعے اپنے 5لاکھ سے زائد فعال کسٹمرز کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے مسلسل اپنی برانچوں کے نیٹ ورک میں اضافہ کررہا ہے۔

ان برانچوں میں سے 15چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ کیلئے مختص ہیں۔ مالی سال 2015میں اپنے اہداف کی تکمیل اور کسٹمرز کو مالی سہولیات کی فراہمی سے MSMEکاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں ، خوشحالی بینک ا پنے موجودہ نیٹ ورک میں ایوبی پلازہ فیصل آباد اور انارکلی لاہور میں دو نئی برانچوں کا اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے اپنے خطاب میں خوشحالی بینک کے صدر جناب غالب نشتر نے کہا، ’’گذشتہ15سال میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے مائیکروفنانس سروسز سے فائدہ اٹھایا ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباًچار ملین سے زائد اب تک مائیکروفنانس سروسز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

آج خوشحالی بینک نے پاکستان کے بینکاری نظام سے باہر تمام عناصر کو بیکنگ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے اپنے عزم کی تکمیل کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے ۔ہمارا عزم ہے اور رہے گا کہ ملک کے دیہی اور نیم شہری علاقوں کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تک مالی سہولیات کو وسعت دے کر پاکستانی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

بینک کا ارادہ ہے کہ مزید برانچوں کے افتتاح سے مزید لوگوں تک مالی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چھوٹے کاروبار ی حضرات کی مالی سہولیات تک رسائی قومی ترقی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔خوشحالی بینک لمیٹڈ ملک بھر میں وسیع ترین برانچ نیٹ ورک کا حامل مائیکرو فنانس بینک ہے جو ملک کے دیہی اور نیم شہری علاقوں کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تک مالی سہولیات کو وسعت دینے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :