آسیان ممالک کے ساتھ قریبی تعاون چاہتے ہیں،ہر ممکن اقدامات جار ی رکھیں گے،پاکستان

آسیان میں پاکستان کے نئے سفیر کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اسناد سفارت پیش کیں

بدھ 2 دسمبر 2015 22:04

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ وہ آسیان ممالک کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات جار ی رہیں گے ۔یہ بات آسیان کیلئے پاکستان کے نئے سفیر محمد عاقل ندیم نے ایک بیا ن میں کہی جو ان کی طرف سے آسیان کے سیکرٹری جنرل لی لیانگ من کو سفارتی اسناد پیش کر نے کے موقع جاری کا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری جنرل نے پاکستانی سفیر کو مبارکباد دی اور کہاکہ وہ تعلیم کے شعبے میں فنی تعاون پروگرام سمیت آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ ان کا ملک آسیان تنظیم کے رکن ممالک سے رابطے بڑھانے کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ اس مقصد کیلئے آسیان سیکرٹریٹ سے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔انہوں نے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائینگے ۔

متعلقہ عنوان :