Live Updates

پاکستان معیشت کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو چکا ہے ،آنے والا وقت اچھی خبریں لائے گا ‘محمد شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا لند ن میں یوکے ‘پاکستان انرجی اینڈ انفراسٹرکچر فورم کی بین الاقوامی مجلس سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں اپنی معیشت کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو چکا ہے اور آنے والا وقت پاکستان اور اہل پاکستان کے لئے ہر اعتبار سے اچھی خبریں لیکر آئے گا - لند ن میں دورہ برطانیہ کے چوتھے روز یو کے پاکستان انرجی اینڈ انفرسٹرکچرفورم کے تحت بین الاقوامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی معاشی منظر نامے میں پاکستان کی اہمیت میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس سے تمام ترقی یافتہ ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے-انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور ہم 2017کے آخر میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے -انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے چند برسوں میں دونوں ملکوں کی تجارت کا حجم ایک بلین پونڈ تک پہنچ جائے گا -وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں کوئلے ،تیل ،پانی اور گیس ہر طرح کے ذرائع سے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے -انہوں نے کہا کہ یہ آمر خوش آئندہے کہ اس کانفرنس میں برطانیہ کے علاوہ پاکستان اور چین کے ممتاز سرمایہ کار اور بین الاقومی نمائندے شرکت کر رہے ہیں -وزیر اعلی نے بتایا چین کے ساتھ برطانیہ کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں اضافہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بھی کئی خوش آئندمواقع پیدا کرے گا -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات