شرجیل میمن سے صوبائی وزارت کا قلمدان واپس لیے لیا گیا نوٹی فکیشن جاری

بدھ 2 دسمبر 2015 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) سندھ کے وزیرورکس اینڈسروسزاورآرکائیوزشرجیل انعام میمن سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے شرجیل میمن سے ورکس سروسز اور آرکائیو کی وزارت واپس لے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شرجیل میمن گزشتہ کچھ عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں اور وہ اپنی وزرارت کے امور بھی وہاں سے ہی چلا رہے تھے ۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن سے وزارت واپس لینے کا فیصلہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کی وزرات واپس لینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :