کراچی: ٹینکر نے 2 افراد کو کچل دیا، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے

بدھ 2 دسمبر 2015 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء)کراچی کے علاقے گرو مندر میں واٹر ٹینکر نے 2 افراد کو کچل دیا، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابقکراچی کے علاقے گرو مندر چورنگی پرواٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا جس کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں واٹر ٹینکر نے ٹریفک سگنل بھی توڑ دیا اور درخت سے جا ٹکرایا۔ واٹر ٹینکر پانی سے بھراہواتھا جو مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی کے لیے جا رہا تھا۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔