دفاعی مصنوعات کی پیداوار اور برآمد کے شعبہ میں سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے ٗ رانا تنویر حسین
دفاعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے کر معاشی خودانحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے ٗوفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب
بدھ 2 دسمبر 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت دفاعی مصنوعات کی پیداوار اور برآمد کے شعبہ میں سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گی ٗ دفاعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے کر معاشی خودانحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے، اس حوالے سے پالیسی فریم ورک کی تیاری کے لئے سرکاری اور نجی شعبہ کے شراکت داروں کی تجاویز معاون ثابت ہوں گی۔
وہ بدھ کو یہاں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے دفاعی پیداوار اور برآمد کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے عنوان سے اس سیمینار کا افتتاح کیا۔(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں سیکریٹری دفاعی پیداوار سید محمد اویس، ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل آغا مسعود اکرم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز علی سرور نقوی کے علاوہ سفارت کاروں، مسلح افواج کے افسران، انٹر پرینورز، بزنس چیمبرز کے نمائندوں اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت ملکی ضروریات کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات برآمد کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے، اس صلاحیت سے مکمل طور پر استفادہ کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی ممالک کو اپنی مصنوعات فروخت کر رہا ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے تاکہ خودانحصاری کے حصول کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی شعبہ کی شمولیت سے اس صنعت میں مزید سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی آئے گی جبکہ اس کے تجربہ اور مہارت سے دفاعی پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت مناسب پالیسی سازی اور اقدامات کے ذریعے نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس سیمینار کے ذریعے سرکاری اور نجی شعبہ کو پالیسی فریم ورک کی تیاری کے لئے تجاویز مرتب کرنے کا پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس کی روشنی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی راہ ہموار ہو گی۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا کہ اس سیمینار سے پالیسی فریم ورک کی تیاری کے لئے رہنما اصول وضع کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحقیق و ترقی کو فروغ دے کر دفاعی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سرور نقوی نے تقریب کے شرکاء کو سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار اور برآمدات کے شعبہ میں سرکاری اور نجی شعبہ کی شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار میں اس حوالے سے درپیش چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مس اور ڈس انفارمیشن دنیا بھر کا بڑا مسئلہ ،قانون سازی کرنے جارہے ہیں‘ شزہ فاطمہ خواجہ
-
بلاول بھٹو زرداری سے بشیر ریاض و دیگر کی ملاقات ، موجودہ صورتحال پر گفتگو
-
صدرمملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پرگیلریاں مہمانوں سے بھری رہیں
-
آصف علی زر داری کا خطاب ،اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے اراکین کے درمیان ہاتھا پائی ہوتے ہوئے رہ گئی
-
دہشتگردی سے قومی سلامتی ، علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع رکھتے ہیں، صدر مملکت
-
سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 1700 روپے کی کمی ہوگئی
-
پاکستان اور ترکیہ کی عسکری قیادت کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم
-
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،صدر زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا احتجاج اور شور شرابا
-
چوہدری شافع حسین کا ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکشن کونسل کا دورہ، مختلف شعبوںکی ورکنگ کا جائزہ لیا
-
سپیکرایازصادق اور چیئرمین سینیٹ نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.