دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہیگا ، سندھ اپیکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ
پولیس میں مزید 8ہزار افراد بھرتی کئے جائینگے،سندھ میں انسداد دہشت گردی کی 30 مزیدنئی عدالتیں قائم کی جائینگی، اجلاس میں عسکری وسول حکام کی شرکت
بدھ 2 دسمبر 2015 22:08
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) اپیکس کمیٹی سندھ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا سندھ میں انسداد دہشت گردی کی 30 مزیدنئی عدالتیں قائم کی جائیں گی، عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کی موثر انداز میں پیروی کے لئے 200نئے پبلک پراسکیوٹرز اور اتنی ہی تعداد میں پولیس کے تفتیشی افسران کا بھی تقرر کیا جائے گا اورپولیس میں مزید 8ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے۔
اپیکس کمیٹی سندھ کا اجلاس بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت چیف منسٹر ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، کور کماندڑ کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں کئی جانے والے فیصلوں کی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے سی ایم ہاؤس میں میڈیا کو بریفننگ دی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.