خصوصی افراد میں معذوری نہیں، قابلیت کو تلاش کیا جائے، بلاول بھٹو زرداری
بدھ 2 دسمبر 2015 22:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جانب سے پوری دنیا میں منائے جانے والے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دیا ہے کہ خصوصی افراد میں معذوری نہ بلکہ قابلیت کو تلاش کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق اس دنیا میں ایک ارب خصوصی افراد رہتے ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان ذات کی حیثیت سے انہیں انسانی ترقی میں برابر کا حصیدار بنانے کے لیے معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ خصوصی افراد سے ہونے والے سلوک سے ہی قوم کے اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے اس لیے ہمارے معاشرے اور حکومتوں کو چاہیے کہ انہیں انسانی ترقی کے تمام شعبوں تعلیم، روزگار، آمدرفت اور دیگر میں مناسب اور برابر رسائی کے لیے کوششیں دگنی کریں، بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں پر زور دیا کہ سرکاری اور خانگی شعبوں میں خصوصی افراد کی ملازمت کے لیے 2 فیصد کوٹے پر عمل کیا جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.