چین میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنیوالے پاکستانی طلباء کے احتجاج،سائرہ افضل تارڑ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے چین میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے پاکستانی طلباء کے جاری احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسئلہ کے حل کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عابد فاروقی اور لاء ڈویژن کے رکن خشیع الرحمان پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا پہلا اجلاس 7 دسمبر کو ہوگا جو 10 دسمبر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے احتجاجی طلباء سے کہا ہے کہ وہ پی ایم ڈی سی کے کام میں کسی قسم کا خلل پیدا کرنے سے اجتناب کریں اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ ڈاکٹر کے تمام معاملات کو احسن طریقے سے حل کرے۔یہ فیصلہ وزیر صحت نے ڈاکٹرز کے وفد، ضلعی انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی کے ارکان کی موجودگی میں کیا۔ زیاد

متعلقہ عنوان :