وزارتِ داخلہ نے کینیڈین ہائی کمیشن کو پاکستانی ڈی پورٹیز خلاف قانون بھیجنے پر مراسلہ بھجوا دیا

کسی پاکستانی شہری کو کسی دوسری حکومت کی سفری ستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،مراسلہ

بدھ 2 دسمبر 2015 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء)وزارتِ داخلہ نے کینیڈئن ہائی کمیشن کو خلاف قانون پاکستانی ڈی پورٹیز بھیجنے پر مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی پاکستانی شہری کو حکومت ِپاکستان کے علاوہ کسی دوسری حکومت کے جاری کردہ سفری ستاویزات پر ڈی پورٹ کرنا بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے سفری دستاویزات پر نہ تو کسی ڈی پورٹی کو قبول کیا جائے گا نہ ہی ایسے افراد کے ہمراہ آنے والے سرکاری اہلکاروں کو امیگریشن کی اجازت دی جائے گی۔وفاقی وزارت داخلہ ترجمان کے مطابق کینیڈئن ہائی کمیشن کو مجورزہ طور پر خلاف ِ قانون پاکستانی ڈی پورٹیز بھیجنے پر جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریت کی تصدیق کے بعد متعلقہ پاکستانی سفارت خانے سے سفری دستاویزات کے اجراء کے بعد ڈی پورٹیشن کا عمل ممکن ہوگا۔۔عمرفاروق