کوئٹہ،باچا خان چوک کے قریب فائر بریگیڈ سٹیشن کے سامنے دھماکہ، تین افراد زخمی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب فائر بریگیڈ سٹیشن کے سامنے دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب میکانگی روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال کے قریب اور فائر سٹیشن کے سامنے زور دار دھماکہ ہوا جس کے باعث تین افراد زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :