فاٹا ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس،قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی منظوری

بدھ 2 دسمبر 2015 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی کی زیر صدارت فاٹا ڈویلپمنٹ کونسل کے پہلے اجلاس میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب اکسٹھ کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنرسردار مہتاب عباسی کی زیرصدارت فاٹا ڈویلپمنٹ کونسل کاپہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انہیں قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی گورنر نے اجلاس میں خیبر ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کیلئے چھیاسٹھ کروڑ وانا کیڈٹ کالج کیلئے 36کروڑ کے اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی انہوں نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے

متعلقہ عنوان :