کراچی، عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی

عالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1067ڈالر پرآگئی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 دسمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہوگیا۔بدھ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1067ڈالر پرآگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 44ہزار 550روپے سے کم ہوکر44ہزار450روپے پرآگئی اسی طرح 85روپے کی کمی سے سونے کی دس گرام قیمت 38ہزار100روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے کی سطح پربدستور برقراررہی ۔

متعلقہ عنوان :