وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے دور اندیشانہ اقدامات کرتے ہوئے اڑھائی سال میں ملک کو صحیح راستے پر گامزن کردیا ہے جس سے نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ ہوا بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم اور قومی معیشت کو فروغ حاصل ہوا
وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کی سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 2 دسمبر 2015 22:43
اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے دور اندیشانہ اقدامات کرتے ہوئے اڑھائی سال کے عرصہ میں ملک کو صحیح راستے پر گامزن کردیا ہے جس کی بدولت ملک سے نہ صرف دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔
گزشتہ روز فیصل آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت کے تشکیل دیئے گئے قومی ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ایجنڈہ نہ صرف لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا بلکہ اس کے سبب ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو بلا تفریق زندگی کی بنیادی سہولتیں میسر ہوں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جب نواز شریف حکومت نے ملک کا انتظام سنبھالا تھا، تو اس وقت ملکی صورتحال بڑی گھمبیر تھی، دہشت گردی اور لاقانونیت کا دو ر دورہ تھا سرمایہ دار سرمایہ کاری کرنے سے خوف زدہ تھا ‘ صنعتوں کا پہیہ انرجی نہ ملنے کے سبب رک چکا تھا اور ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا، ان حالات کو قابو کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ2013ء کے انتخابات میں کامیاب ہو کر اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف حکومت نے فوری طور پر ایک جامع حکمت عملی بنائی کہ ملک کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل سے کیسے باہر نکالا جائے،مگر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے حکومت نے اپنے ایجنڈے کے مطابق ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کر دیا اور اب حکومت اس کو ایشیاء کا اکنامک ٹائیگر بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فاٹا ‘ کے پی کے ‘ بلوچستان اور کراچی میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے ‘ طالبان کو شکست ہوچکی ہے ‘ بلوچستان کے علیحدگی پسند گروپ بھی پسپا ہوچکے ہیں، ماضی کی حکومتوں میں عزم کا فقدان تھا ‘ دھماکے اور دہشتگرد ی عروج پر تھی ا ب 2018ء تک حالات یکسربدل جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے انڈسٹری کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کردی گئی ہے، معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے ‘ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط بنایا جارہا ہے جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو زرمبادلہ کے ذخائر سات آٹھ ارب ڈالر تھے اور غیر ملکی قرضوں کی اقساط کی ادائیگی کے بعد لگتا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا جس پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ آئی ایم ایف سے جو قرضہ لیا اس سے پہلے قرضوں کی اقساط ادا کی گئیں اس کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں ‘ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے ،45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرف ایک ملک چین کی طرف سے کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ2019 تک نہ صرف لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائی گی،بلکہ بجلی سستی بھی ملے گی،پچھلی حکومتوں کے پاس دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کوئی پالیسی نہ تھی،وزیر اعظم نوازشریف نے برسراقتدار آتے ہی پورے عزم کے ساتھ اس جانب توجہ دی طالبان کے ساتھ مذاکرات کیئے گئے ،طالبان کے بہت سے گروپ تھے،کچھ امن چاہتے تھے ،کچھ کی ڈوریاں باہر کی طاقتوں کے ہاتھوں میں تھیں،ہم نے کوشس کہ کہ مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے، بات نہ بنی تو پوری قوم کواعتماد مین لے کر یکسوئی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب شروع کیا ،اب خود کش بمباروں کی فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں،دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ 2013 ء میں لوگوں نے ن لیگ کو تواقعات کی بنیاد پر ووٹ دیئے تھے،آئندہ کارکردگی کی بناء پر ووٹ دینگے،حالیہ بلدیاتی الیکشن کو دیکھیں تویہ وہی ہے،جو 2013 ء میں تھے،جہاں سے ن لیگ جیتی تھی وہا ں سے پی ٹی آئی نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے، البتہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کا شور مچاتے اپنے ڈھائی سال ضائع کر دیئے ہیں،لیکن ہم نے ملک وقوم کو کچھ دینے کی کوشش کی،انہوں نے کہا کہ دنیا میں سٹاک ایکسچینج کو کسی بھی ملک کی معاشی حالت جانچنے کا پیمانہ تسلیم کیا جاتا ہے، اور اب سٹاک ایکسچینج بھی اس بات کی گواہی دے رہی ہے، کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر چل نکلا ہے ،تاہم اس وقت صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک سے منفی رجحان کا خاتمہ کیا جائے،اور حکومت کے عوامی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی کھل کر حمایت کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.