ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دو کوارٹر فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے

بدھ 2 دسمبر 2015 22:44

ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دو کوارٹر فائنلز (کل)کھیلے جائیں گے

رائے پور ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) ایف آئی ایچ ورلڈ ہاکی لیگ کے آخری دو کوارٹر فائنلز (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ بھارت میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں کل جمعرات کو آخری دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے، لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ بھارت اور ارجنٹائن کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، اس نے تین میچز کھیلے، دو جیتے اور ایک ڈرا کھیلا جبکہ دوسری جانب بھارتی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک برابر کھیلا، ارجنٹائن نے تین میچز کھیلے، دو جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی جبکہ دوسری جانب بیلجیئم نے تین میچز کھیلے، ایک جیتا، ایک برابر کھیلا اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :