علم کی طاقت سے معاشرے کو امن اور عدل و انصاف کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، امان اﷲچٹھہ

بدھ 2 دسمبر 2015 22:50

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) کسان بورڈ کے ضلعی صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ علم کی طاقت سے جہاں کائنات کی تسخیر میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ وہاں اسے کردار کی قوت میں تبدیل کرکے معاشرہ کو امن ، عدل اور انصاف اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول ونیکے تارڑ میں انٹر سکول مقابلوں میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ کی تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان آج بھی اپنی زندگی میں صداقت اوعدل کے ساتھ جراء ت و شجاعت کے اوصاف پیدا کرکے دنیا کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں۔ جو اسلام کی عظمت رفتہ کی بحالی کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلاف کے علمی ورثہ اور حسن عمل سے محرومی ہی اُمت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب ہے۔تقریب سے پرنسپل مشتاق احمد ، میاں مختار احمد اور میاں محمد ضمیر نے بھی خطاب کیا۔