حکومت نے خواتین کے کردار کی عظمت کے پیش نظر ان کے تحفظ ومعاشی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، حکومت کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں عورت زیادہ باعتماد ہو کر ہر شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے رہی ہے

وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو کا تقریب سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کا بل پنجاب اسمبلی کے آئندہ نشست میں پیش کیا جائے گا۔وہ یہاں پنجاب کمشن برائے خواتین اور یو این وویمن کے زیر اہتمام خواتین پر تشددی مہم کے خاتمے ، ڈویلپمنٹ گولز برائے پنجاب کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

چیئرپرسنpcsw فوزیہ وقار،یو این وویمن کی نمائندہ عظمیٰ قریشی،خواتین کے قومی کمیشن کی چیئر پرسن خاور ممتاز،لاہور کالج وویمن یونیورسٹی کی سارہ شاہد،علی سرفراز،ضیاء الرحمان، عظمیٰ بخاری ایم پی اے،صائمہ امین خواجہ،سلمان مدنی،ڈاکٹر ناصر جاوید،ڈاکٹر فرزانہ نذیر،ایم پی اے ڈاکٹر امان اﷲ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

خلیل طاہر سندھو نے حکومت پنجاب کے خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خواتین کے کردار کی عظمت کے پیش نظر ان کے تحفظ ومعاشی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں آج کی عورت زیادہ باعتماد ہو کر ہر شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے صوبائی کمشن کے قیام، خاتون محتسب کے تقرر،خواتین کی ترقی کے لئے علیحدہ محکمے کے علاوہ قواتین میں ترامیم کی ہیں۔انہوں کہا کہ نے صنفی معاشرتی رویوں کی حوصلہ شکنی کے لئے قومی نصاب اور مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہم سب کو حکومتی کوششوں میں ہاتھ بٹانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :