پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات نیک شگون ہے اسے رائیگاں نہ ہونے دیا جائے،، دونوں ممالک کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ چل کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، چپقلش، رنجشوں، اور جنگوں سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں ، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے،مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی فاروق عبداﷲ کی اپنی رہائشگاہ پر وفود سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 22:51

سری نگر/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیرکے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداﷲ نے پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ یہ ملاقات ہونے میں دیر ہوئی پھر بھی ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کو یہ بات سمجھلینی چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ چل کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، چپقلش، رنجشوں اور جنگوں سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو ا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فاروق عبداﷲ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہپیر س میں نوازشریف اور نریندر مودی کی ملاقات نیک شگون ہے ، اگرچہ یہ ملاقات ہونے میں دیر لگی لیکن ہم پھر بھی اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ چل کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے کیونکہ چپقلش، رنجشوں، الفاظی جنگ اور اصلی جنگوں سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔