وفاقی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد کردی

بدھ 2 دسمبر 2015 22:52

وفاقی حکومت نے کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست مسترد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے چہلم کے موقع پر کراچی میں موبائل فون بند کرنے کی درخواست مستردی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی درخواست مسترد کردی۔مراسلے میں کہا گیا کہ شہر قائد میں موبائل فون بند کرنا پالیسی میں شامل نہیں اس لیے ،سروس بند نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے3دن پہلے کراچی میں چہلم پرموبائل فون سروس بندکرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھاتھا۔

متعلقہ عنوان :