Live Updates

میرے اور عمران میں اعتماد کی کمی تھی،28اکتوبر کو علیحدگی کا فیصلہ کیا، جب کسی رشتے میں اعتماد نہ ہو تو وہ ٹوٹ جاتا ہے اس کا ٹوٹنا ہی اچھا ہوتا ہے، اب طلاق کے بعد بہت عجیب عجیب سی باتیں سامنے آرہی ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کانجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 2 دسمبر 2015 22:54

میرے اور عمران میں اعتماد کی کمی تھی،28اکتوبر کو علیحدگی کا فیصلہ کیا، ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان سے شادی میرا فیصلہ اپنا تھا اس لئے طلاق پر بھی افسوس بھی سب سے زیادہ مجھے ہی ہے،جب کسی رشتے میں اعتماد نہ ہو تو وہ ٹوٹ جاتا ہے اس کا ٹوٹنا ہی اچھا ہوتا ہے۔ اب طلاق کے بعد بہت عجیب عجیب سی باتیں سامنے آرہی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے طلاق کا فیصلہ 28 اکتوبر کو کر لیا تھا۔ ریحام خان نے کہا کہ جب میڈیا پر میری طلاق کی پہلی خبر چلی تو مجھے بھی کچھ معلوم نہ تھا۔جب میں نے عمران خان سے پوچھا کہ یہ کیا خبریں آرہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں میڈیا پر آتی رہتی ہیں تم پریشان نہ ہو۔جمائما اور میرے بارے میں بھی ایسی باتیں آتی رہتی تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد عمران خان نے اس اینکر کے بارے میں کچھ نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے میڈیا کے کچھ لوگوں پر بہت افسوس ہے سینئر صحافیوں نے مجھے بہت عزت دی لیکن افسوس ہے کہ چند اینکرز نے نازیبا باتیں کیں۔چند اینکرز انتہائی گھٹیا باتیں کرتے ہیں۔ میرے بارے میں غلط باتیں کرنے والا جاسوس صحافی بتائے کہ میں نے عمران پر کونسا ہاتھ اٹھایا تھا دایاں یا بایاں۔میرا بایاں ہاتھ تو اٹھ ہی نہیں سکتا۔ میرا اس بارے میں فیصلہ اﷲ ہی کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات