Live Updates

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

کراچی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی،ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ،کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرا ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے ،سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 دسمبر 2015 22:54

سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی،ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ،کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرہ ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کوسپورٹ کروں گا،کراچی میں طویل مدت کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت میدان میں آئی، امید ہے کہ کراچی میں سیاسی فضا بہتر ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملٹری پولیس اہلکاروں پر حملہ ایم کیو ایم کی جانب سے کیاگیا ہے، ایم کیو ایم کے موٹر سائیکل سوار ہی دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹنے اور قتل و غارت کی وارداتوں میں مصروف رہتے ہیں،یہ کام کوئی اور نہیں کر سکتا صرف ایم کیو ایم ہی کر سکتی ہے، کراچی میں غنڈہ گردی اور لوٹ مار کا سہرہ ایم کیو ایم کے سر ہی جاتا ہے، ماضی میں قتل و غارت کے کئی سنگین واقعات دیکھنے میں آئے جن میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔

(اح)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات