جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک اورجمعیت علماء اسلام کا حمایت کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہیں، حکمران جماعت نے علاقے کے مسائل کے حل پرکوئی تو جہ نہیں دی ،ووٹر مخلص امیدوارواں کا انتخاب کر یں

سابق وزیر قانون بشارت راجہ ،معین سلطان راجہ ودیگر کا انتخابی جلسے سے خطاب

بدھ 2 دسمبر 2015 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء ) سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ ہماراپینل منتخب ہو کر علاقے کے عوام کی بلا تفریق و امتیاز خدمت کرے گا ، عوام 5 دسمبر کو بالٹی پر مہر لگاکرثابت کریں گے کہ انہیں مخلص اور دیانتداربلدیاتی نمائندوں کی ضرورت ہے،جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک اورجمعیت علماء اسلام کے قائدین کاہمارے امیدواروں کی حمایت کرنیپردل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے یو سی 86 دھمیال میں پرجوش جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام حلقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے اور اور انہیں مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو مسترد کریں ،دس سال اقتدار میں رہنے والوں نے ووٹرز کو نظر انداز کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کسی طالع آزما کا ساتھ نہیں دیں گے جنہوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے کالا دھن کمایاان کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔

امیدوار برائے چئیرمین معین سلطان راجہ نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد بلدیاتی اداروں کو فعال بنا کرعوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان برے سے برے حالات میں بھی استقامت کے ساتھ کھڑا رہا اور اہلیان علاقہ کی خدمت کرتا رہا اور انشاء اﷲ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

۔ جلسے سے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد ناصر راجہ ،سابق تحصیل ناظم پو ٹھوار ٹاون حامدنواز راجہ امیدوار برائے وائس چئیرمین وارث حسین منہاس سابق یوسی ناظم شاہد اقبال راجہ ،سابقہ کونسلر چوہدری عارف و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر شجاع اقبال راجہ، چوہدری زوالفقار، راجہ ولید، ارشد محمود، نعیم راجہ،تران نواز راجہ و دیگر نے شرکت کی۔