خادم پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کا آغاز
بدھ 2 دسمبر 2015 22:58
راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ 2015-16 کے تحت ویجیٹیبل پروسسینگ مشینری کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں ایک ویجیٹیبل پرو سسینگ مشین فراہم کی جائے گی۔ ٹماٹو پلپر اور ڈی ہائیڈریٹر کیلئے ایسے کاشتکار / مزارعین درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے کم از کم 10 ایکڑ پر ٹماٹر یا 10 ایکڑ پر لہسن / پیاز / مرچ کاشت کی ہو۔
متعلقہ ضلع میں زراعت سے منسلک بزنس مین بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ جبکہ ہر خاندان سے صرف ایک فرد درخواست دینے کا اہل ہے اور خاندان کی تصدیق نادرا ریکارڈ کے مطابق کی جائے گی۔ جبکہ درخواست دہندہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس نے پہلے کبھی مرکزی / صوبائی سطح پر اس سہولت سے فائدہ حاصل نہ کیا ہو۔(جاری ہے)
اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور ان کی فیملی، گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری افسران، محکمہ مال و زراعت کے تمام ملازمین درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔
مشینری کی فراہمی بذریعہ قرعہ اندازی متعلقہ ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر کی زیر نگرانی درخواست دہندگان کی موجودگی میں ہوگی۔ خواہشمند حضرات درخواست فارم متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.ext.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک 31 جنوری 2016 تک جمع کروائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.