کانگریس نے بی جے پی حکومت سے شریف مودی ملاقات پر وضاحت مانگ لی

بدھ 2 دسمبر 2015 23:02

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی حکومت سے شریف مودی ملاقات پر وضاحت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان حال میں ہوئی ملاقات کے لئے ایک صنعت کارنے ثالثی کی تھی اور حکومت کو اس پر وضاحت پیش کرنی چاہئے۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مسٹر مودی اور شریف کے درمیان ملاقات کرانے میں ایک صنعت کار نے ثالث کا کردار نبھایا تھا۔اگرچہ اس طرح کی خبروں پر وزارت خارجہ نے انکار ہے لیکن پارٹی کو اطلاع ملی ہے کہ اس میٹنگ میں ثالث کا کردار ایک صنعت کار نے ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :