حساس اداروں نے کیماڑی کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 دسمبر۔2015ء) حساس اداروں نے کیماڑی کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملٹری پولیس پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق اہم انکشافات متوقع ہیں۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا کے علاقے رینجرز نے سمن آباد میں ایم کیو ایم کے آفس پر چھاپہ مار کر متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :