ریحام خان کو دھمکی آمیز کالز اور ای میلز موصول

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 23:04

ریحام خان کو دھمکی آمیز کالز اور ای میلز موصول
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کو دھمکی آمیز کالز اور ای میلز موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان واپس آنے کیلئے لندن سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان واپسی پر ریحام خان کو سیکورٹی خدشات ہیں۔ ریحام خان کو دھمکی آمیز کالز اور ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ ریحام خان پر حملہ ہونے اور انہیں قتل کردیے جانے کا خطرہ ہے۔