ترکی میں صدر طیب اردگان کو ایک فلم کے عجیب و غریب کردار سے تشبیح دینے پر جیل کی سزا کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 23:41

ترکی میں صدر طیب اردگان کو  ایک فلم کے عجیب و غریب کردار سے تشبیح دینے ..
استنبول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) ترکی میں صدر طیب اردگان کو ایک فلم کے عجیب و غریب کردار سے تشبیح دینے پر جیل کی سزا کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک ڈاکٹر کی جانب سے صدر طیب اردگان کو ہالی وڈ کی معروف فلم :لارڈ آف دی رنگز" کے معروف اور عجیب و غریب کردار "گولم" سے تشبیح دینے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اب اس حوالے سے ترک عدالت کی جانب سے ماہرہن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیکھیں کہ آیا اگر واقعی "گولن" کا کردار ترک صدر سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر "گولن" کا کردار ترک صدر سے مشابہت نہ رکھتا ہوا تو گرفتار ڈاکتر کو ترک صدر کی تحقیر کیے جانے کے جرم میں جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :