مصباح الحق کو "ٹک ٹک" کا خطاب دینا مناسب نہیں ہے: وسیم اکرم

muhammad ali محمد علی بدھ 2 دسمبر 2015 23:47

مصباح الحق کو "ٹک ٹک" کا خطاب دینا مناسب نہیں ہے: وسیم اکرم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو "ٹک ٹک" کا خطاب دینا مناسب نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے بیٹنگ سٹائل کے باعث کرکٹ مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی زد میں رہتے ہیں اور انہیں "ٹک ٹک" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ مصباح الحق کو "ٹک ٹک" کا خطاب دینا مناسب نہیں ہے اور یہ ان کیساتھ زیادتی ہے۔

متعلقہ عنوان :