چین کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی پرواہ کئے بغیر پاک چین اقتصادی منصوبے کیلئے پرعزم ہے، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی جانب سے اقدامات قابل تعریف ہیں،پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ کی پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری کو بریفنگ
بدھ 2 دسمبر 2015 23:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2دسمبر۔2015ء) پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی پرواہ کئے بغیر پاک چین اقتصادی منصوبے کیلئے پرعزم ہے، راہداری منصوبہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی جانب سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
وہ بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے پاک چین اقتصادی راہداری میں بریفنگ دے رہے تھے۔ چینی سفیر سن ویڈونگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر چینی کمپنیوں کے پیسے سرمایہ کاری کی صورت میں لگائے جائیں گے اور ترجیحی روٹ مغربی راہداری ہے، جس پر پاکستان کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہو اور پہلا مرحلہ طے شدہ وقت پر مکمل ہو جبکہ چینی صدر شی چن پنگ کی بھی خواہش ہے کہ ان کے ہی دور حکومت میں منصوبے پر زیادہ سے زیادہ کام مکمل ہو جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.