Live Updates

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی روانہ، کچھ دن کراچی میں قیام کرنے کے بعد لاہور جائیں گی، بیٹا لندن، دو بیٹیاں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں،ریحام کو پاکستان میں شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ،ای میل کے ذریعے اور آن لائن دھمکیاں دےئے جانے کا انکشاف

بدھ 2 دسمبر 2015 23:59

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی روانہ ہو گئی، وہ کچھ دن کراچی میں قیام کرنے کے بعد لاہور جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ریحام خان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کچھ کراچی میں قیام کریں گی اور اس کے بعد وہ لاہور جائیں گی۔ ریحام خان کا بیٹا لندن جبکہ دو بیٹیاں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کو پاکستان میں شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں ، ریحام خان کوای میل کے ذریعے اور آن لائن دھمکیاں دی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات