بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے سزائے موت عمر قید میں بدلنے کیلئے اپیل دائر کردی، اپنے موکل کی عمر اور جسمانی صحت دیکھتے ہوئے سزا کی شدت کم کرنے کیلئے اپیل دائر کی ،سرکاری ریکارڈ میں نظامی کی عمر 73 سال ہے حقیقت میں ان کی عمراس سے زیادہ ہے، وہ پچھلے چار مہینوں سے طبی پیچیدگیوں کا شکار ہیں، وکیل محبوب حسین
جمعرات 3 دسمبر 2015 00:00
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے سپریم کورٹ میں جنگی جرائم پر ملنے والی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کی اپیل دائر کر دی،1971 کی جنگ آزادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے 2010 میں قائم ہونے والے خصوصی ٹربیونل نے گزشتہ سال اکتوبر میں مطیع الرحمان کو سزائے موت سنائی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابقبنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی نے جنگی جرائم پر ملنے والی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کیلئے اپیل دائر کردی ہے ۔نظامی کے وکیل محبوب حسین کاکہنا ہے کہ انہوں نے اپنے موکل کی عمر اور جسمانی صحت دیکھتے ہوئے سزا کی شدت کم کرنے کیلئے اپیل دائر کی ہے۔(جاری ہے)
محبو ب حسین نے کہا ’سرکاری ریکارڈ میں نظامی کی عمر 73 سال ہے لیکن حقیقت میں ان کی عمراس سے زیادہ ہے۔
وہ پچھلے چار مہینوں سے طبی پیچیدگیوں کا شکار ہیں ، جس کی وجہ سے مقدمے کی سماعت اس عرصے میں معطل رہی تھی‘۔استغاثہ اس کیس پر سات دسمبر کو دلائل دینا شروع کرے گی۔ اٹارنی جنرل محبوبِ عالم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی مرتبہ جماعت اسلامی کے کسی رکن نے 1971 تنازع میں جنگی جرائم کا اعتراف کیا۔ تاہم،نظامی کے وکیل کے مطابق انہوں نے کوئی اعترا ف کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دو اپوزیشن لیڈروں علی احسان محمد مجاہد اور صلاح الدین قدیر چوہدری کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.