Live Updates

ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کا عمران خان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 دسمبر 2015 00:48

ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کا عمران خان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2 دسمبر 2015 ء) ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کا عمران خان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے مابین ہونے والی طلاق کی اصل وجہ بالاخر سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طلاق سے 2 روز قبل ریحام خان کے بیٹے ساحر خان کی جانب سے عمران خان سے بدتمیزی کی گئی تھی جس پر ریحام خان نے اپنے بیٹے کا ساتھ دیا تھا۔ اس صورتحال میں عمران خان کمرے سے باہر چلے گئے تھے اور ریحام خان کو بلانا چھوڑ دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عمران خان نے ریحام خان کو لندن جانے سے بھی منع کیا تھا تاہم ریحام نے ان کی ایک نہ سنی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات