لاہور : شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں‌عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 11:05

لاہور : شہدائے کربلا کا چہلم آج ملک بھر میں‌عقیدت و احترام کے ساتھ منایا ..

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : آج ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے . چہلم امام حسینؓ کے موقع پر آج ملک بھر میں مختلف شہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں ۔ امن و امان کے لیئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے پیشٍ نظر سندھ،پشاور اور کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جلوسوں کے راستوں کو بھی عام تریفک کے لیےسیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی صوبائی حکومت نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل دی گئی ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی آج رات 12بجے تک پابندی عائد رہے گی۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھی چہلم حضرت امام حسینؓ کا جلوس اندرون دہلی گیٹ حویلی الف شاہ سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگا۔ملک بھر میں چہلم کے لیے جلوس میں داخلہ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے داخلی راستوں کو واک تھرو گیٹس لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی فرداً فرداً چیکنگ بھی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :