چاہتی ہوں اداکار ڈینئل کریگ کم از کم ایک اور’ ’007“ فلم کریں‘پروڈیوسر باربرابروکولی

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:24

چاہتی ہوں اداکار ڈینئل کریگ کم از کم ایک اور’ ’007“ فلم کریں‘پروڈیوسر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی کامیاب فلم سیریز ”جیمز بانڈ“ کی پروڈیوسر باربرا بروکولی چاہتی ہیں کہ اداکار ڈینئل کریگ کم از کم ایک اور ’007‘ فلم کریں-ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی چوتھی جیمز بانڈ فلم ’اسپیکڑ‘ کی کامیابی کے باوجود ڈینئل پانچویں فلم کرنے کے خواہش مند نہیں-انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جمیز بانڈ کی اگلی فلم میں کام کے بجائے اپنی کلائی کاٹنے کو ترجیح دیں گے۔

(جاری ہے)

جیمز بانڈ کی اگلی فلم پر غور شروع ہو چکا ہے اور ایسے میں پروڈیوسر بروکولی کی خواہش ہے کہ ڈینئل اس فلم میں بھی کام کریں۔بروکولی کے مطابق، سبھی ان سے نئے جمیز بانڈ کے بارے میں سوال کررہے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ ڈینئل کام جاری رکیں گے-پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ڈینئل اس کردار کیلئے بہترین ہیں اور یہ میں نہیں سبھی کہتے ہیں-

متعلقہ عنوان :