سابق بھارتی اوپنر وریند ر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو انوکھی پیشکش کرڈالی
ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 11:24
نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے اپنے بیٹوں کو کسی بھی لیول پر اپنا ٹرپل سنچری کا ریکارڈ توڑنے پر فراری لے کر دینے کا وعدہ کر لیا ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ سے قبل دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ کرکٹ سٹیڈیم میں 37سالہ وریندر سہواگ کی بھارتی ٹیم کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ ،والدہ اور دو نوں بیٹوں کے ہمراہ شرکت کی ۔
اس موقع پر معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے سے گفتگو میں وریندر سہواگ کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں آریاویر اور ویدانت سے وعدہ کیا ہے کہ ن میں سے کوئی بھی اگر کسی بھی کرکٹ لیول پر ان کا 319رنز کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگا تو وہ اسے فراری لے کر دیں گے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن نے سٹیڈیم کا ایک سٹینڈ ان کے نام سے منسلک کردیا ۔
Thanks to @bcci secretary Anurag thakur pic.twitter.com/Gr5b76ExJI
— Virender Sehwag (@virendersehwag) December 3, 2015
— Virender Sehwag (@virendersehwag) December 3, 2015
Thanks to ddca for this pic.twitter.com/DCs8uLRBaG
— Virender Sehwag (@virendersehwag) December 3, 2015
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.