اسلام آباد: ریٹرننگ افسر نے یو سی 20 اور 22 میں‌ دوبارہ گنتی کی درخواست لینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 11:39

اسلام آباد: ریٹرننگ افسر نے  یو سی 20 اور 22 میں‌ دوبارہ گنتی کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء): ریٹرننگ افسر نے یونین کونسل نمبر 20 اور 22 میں دوبارہ گنتی کی درخواست لینے سے انکار کر دیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو سی 20 اور 22 سمیت 7 یونین کونسل میں انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریکٍ انصاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس میں سے ریٹرننگ افسر نے یو سی 20 اور 22 میں دوبارہ گنتی کی درخواست لینے سے انکار کر دیا ہے. جسکے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے . مظاہرین کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست لینے سے انکار دھاندلی کے مترادف ہے.