فلم”میڈ میکس: فیوری روڈ‘ ‘کو اس سال کی مقبول ترین فلم قرار دیدیاگیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:39

فلم”میڈ میکس: فیوری روڈ‘ ‘کو اس سال کی مقبول ترین فلم قرار دیدیاگیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) مستقبل پر مبنی فلم”میڈ میکس: فیوری روڈ‘ ‘کو فلموں کا جائزہ لینے والی امریکی تنظیم ’نیشنل بورڈ آف رویو‘ نے اس سال کی مقبول ترین فلم قرار دیا ہے۔نیو یارک کے شہر میں قائم فلموں کے مورخین، طلبا اور ماہرین تعلیم پر مبنی اس تنظیم نے برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاوٴس سے متعلق فلم ڈائریکٹر آصف کپاڈیا کی فلم ’ایمی‘ کو بہترین دستاویزی فلم کا انعام بھی دیا ہے۔

مشہور فلم ’دا مارشن‘ کو بنانے والے رڈلی سکاٹ کو بہترین ڈائریکٹر کا انعام دیاگیا جبکہ فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے میٹ ڈیمن نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔دا مارشن کی سکرپٹ بنانے پر ڈرو گوڈارڈ کو بھی انعام دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور امریکی فلم ’راکی‘ کے ادا کار سلویسٹر سٹالون نے اپنی فلم ’کریڈ‘ پر بہترین معاون اداکاری کا انعام حاصل کیا ہے۔

نیشنل بورڈ آف رویو کی صدر اینی سکلاف نے کہا کہ ’مقبول سنیما کے لیے 2015 بہت اچھا سال رہا ہے۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم دو مشہور ڈائریکٹرز کو انعام دے رہے ہیں جو اپنے شعبے میں بہترین کام کر رہے ہیں۔میڈ میکس نے بہت پذیرائی حاصل کی ہے لیکن کچھ لوگ نیشنل بورڈ آف رویو کی طرف سے بہترین فلم کے منتخب کو ایک غیر معمولی قرار دیں گے۔میڈ میکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے کام کیا ہے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ آنے والے فلم ایوارڈز میں شاید میڈ میکس کو شمار نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس وقت ’سپوٹ لائٹ‘، ’بروکلن‘، اور ’کیرل‘ جیسی کچھ چھوٹے پیمانے پر بننے والی فلموں کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے۔مشہور ڈائریکٹر قوینٹن ٹارنٹینو کو مغربی امریکہ پر مبنی اپنی نئی فلم ’دا ہیٹ فل ایٹ‘ کے مختلف سکرین پلے پر انعام دیا گیا ہے۔

ان ایوارڈز کے جیتنے والوں کو نیو یارک میں مقیم 100 سے زائد فلم کے شائقین نے چننا ہے۔تاریخ نے یہ واضح کیا ہے کہ جب بھی ان شائقین سے مقبول آسکر ایوارڈز کے فاتحین پر رائے دینے کو کہا جاتا ہے تو ان کی کامیابی کی شرح ہمیشہ ملی جلی ہوتی ہے۔میڈ میکس میں مشہور اداکار ٹام ہارڈی اور شارلیز تھرون نے کام کیا ہے۔رواں سال کے انعام جینتے والے لوگ اپنے انعام پانچ جنوری 2016 میں ایک وعوت کے دوران وصول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :