فلم ”ہومن جہاں“ یکم جنوری 2016 کو ریلیز ہوگی
جمعرات 3 دسمبر 2015 11:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستانی فلم ڈائریکٹرعاصم رضا نے اپنی آنے والی فلم” ہومن جہاں “کے بارے میں ’ہپ ان پاکستان‘ نامی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کہانی کو بھارتی فلموں پر برتری حاصل ہے۔فلم ”ہومن جہاں“ یکم جنوری 2016 کو ریلیز ہوگی-پاکستانی فلم ڈائریکٹر اورپروڈیوسرعاصم رضا اپنی شاہکار فلم ”ہو من جہاں“ کے ذریعے فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے جارہے ہیں، انہیں نے جب اس فلم پرکام کیا تو ایک ایک کردار کے لئے انہوں نے اداکاروں کو جانچ کرمنتخب کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اس نوعیت کی فلم بنانے کا خیال کیسے آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’ہومن جہاں‘ کی کہانی ایسے نوجوانوں کی ہے جو اپنی مرضی کے بجائے معاشرے کے طے کردہ معیارات کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہومن جہاں‘ دیگر پاکستانی فلموں سے اس لئے مختلف ہوگی کہ اس میں انسانی جذبات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور ناظرین فلم کے دوران کہانی کے ساتھ جذباتی طورپروابستہ ہوجائیں گے۔
ان کا یہ بھی کہناتھا کہ ”انسانی جذبات میری فلم کا خاص جزو ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ جذبات کی ہماری زندگی میں بے پناہ اہمیت ہیاور مجھے یقین ہے کہ فلم بین میری فلم کے ساتھ جذباتی وابستگی اختیارکریں گے“۔ڈائریکٹرعاصم رضا نے بھارتی فلموں سے تقابل سے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہا کہ ”ہماری فلموں کو بھارتی فلموں پرایک میدان میں سبقت حاصل ہے اور وہ یہ کہ ہماری فلموں کی کہانیاں حقیقت پرمبنی ہوتی ہیں“۔ان کا کہناتھا کہ ”ہماری فلموں کی کہانی بھارتی فلموں کی حقیقت سے ماورا کہانیوں سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ ہماری کہانیاں حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں اوران کا تعلق ہمارے ہی معاشرے سے ہوتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک برتری ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ ہمارے ڈرامے بھی بھارت میں بے پناہ مقبول ہیں کیونکہ ان کی کہانیاں بھی حقیقت پرمبنی ہوتی ہیں“۔ہومن جہاں یکم جنوری 2016 کو ریلیز ہورہی ہے اور ریلیز سے پہلے ہی مارکیٹ میں اندازے قائم کئے جارہے ہیں کہ یہ فلم باکس آفس پر ایک بڑی ہٹ ثابت ہوگی۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ خان، عدیل حسین اورشہیریارخان مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
رابی پیرزادہ کی سرجری کامیاب، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
-
موسیقاربڑے غلام علی خان کی برسی 23 اپریل کو منائی جائے گی
-
ٹیلیوژن، سٹیج اور فلم کے مزاحیہ اداکار اور میزبان معین اختر کی برسی 22 اپریل کو منائی جائے گی
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.